ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں حزب اقتدار اور افسران کے لئے بدعنوانی بائیں ہاتھ کا کھیل: تیجسوی یادو

بہار میں حزب اقتدار اور افسران کے لئے بدعنوانی بائیں ہاتھ کا کھیل: تیجسوی یادو

Sun, 29 Aug 2021 23:57:32    S.O. News Service

پٹنہ،29؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل ( آرجے ڈی) لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریاست میں حزب اقتدار اور افسران کے لئے بدعنوانی کو بائیں ہاتھ کا کھیل قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس سے حکومت اور وزیروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

تیجسوی یادو نے اتوار کو ٹوئٹ کیا کہ ”بہار میں افسر شاہی عروج پر ہے۔ افسران سینا تان کر سرکاری کاموں میں لاپرواہی کرتے ہیں اور بدعنوانی اور رشوت خوری کو فروغ دیتے ہیں۔ عوامی نمائندوں کی توہین کرتے ہیں اور شہریوں کو تو پَیر کے دھول برابر بھی نہیں سمجھتے۔ لیکن حکومت اور وزیروں کو اس سے کیا، انہیں تو بندر بانٹ میں اپنے حصے سے مطلب ہے۔“

اپوزیشن لیڈر نے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا کہ قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) حکومت میں حزب اقتدار اور بے خوف افسران کے لئے بدعنوانی بائیں ہاتھ کا کھیل بن گیا ہے۔ دونوں مل کر غیر قانونی کمائی کرتے ہیں اور شہری رشوت، سرکاری لاپرواہی، پریشانی اور بدعنوانی کے دش چکر میں پس کر رہ جاتے ہیں۔ عوام بھٹک ۔ بھٹک کر رہ جاتی ہے لیکن سنوائی، کاروائی کانام ونشان نہیں ہوتا۔


Share: